اراکین جمعیۃ معاونین کا گراں قدر تعاون سے ضرورت مندوں کی امدا۔ذمہ داران کا اظہار تشکر
حیدرآباد:13؍اگسٹ
(پریس ریلز)
حافظ سید احمد آصف صاحب پریس سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کی اطلاع کے مطابق حافظ شیخ جہانگیر فیضی صدر جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کے نگرانی میں جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کے زیراہتمام 32 بیواوں میں ماہانہ وظیفہ گذشتہ ایک سال سے الحمد اللہ اہل خیر حضرات کے تعاون سے دیا جارہا ہے اسی طرح سے ایک SSC کے طالب علم کے امتحان کی فیس ادا کی گئی،
ایک بیمار کے علاج کے لئے ایک ہزار (1000) روپے دیئے گئے، ہر ماہ خواتین کے تربیتی اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں، رمضان المبارک کے موقع پر تین لاکھ روپے (300000) کا راشن تقسیم کیا گیا، اور قربانی کے موقع پر 3 جانور کا گوشت 100گھرانوں تقسیم کیا گیا۔
جمعیۃ علماء کئی ایک فلاحی ورفاہی سرگرمیوں میں حصہ لیتے آرہی ہے بلالحاظ مذہب و ملت غریبوں‘ یتیموں اور محتاجوں کی مدد کرنا جمعیۃ علماء کے مقاصد ہیں ۔ہر سال مستحق خاندانوں میں امدادی راشن کی تقسیم سمیت سال کے دیگر مہینوں اور ایام میں ان کی خدمات کا سلسلہ جاری رہتاہے،
جس میں غریب ونادار خاندانوں کی ماہانہ امداد،مستحق بچوں میں تعلیمی امداد‘ غریب مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔
حافظ محمد جہانگیر حلیمی صدر جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڈہ نے تمام اہل خیر حضرات سے اظہار تشکرکیا جن کے تعاون سے امداد کی گئی انہوں نے جمعیہ علماء کے ذریعہ انسانی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مولوی حامد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ، جناب ساجد خازن جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ جناب عبدالعلیم سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ ودیگر موجود تھے۔