جمعیۃ علماء نظام آباد کی جانب سے خانگی اسکول کے شعبہ دینیات سے وابستہ اساتذہ کو راشن فراہمی

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد:23؍جون
(زین نیوز)
حالیہ وبای بیماری کورونا وائریس کی وجہ سے پورے ملک میں نافذلاک ڈاؤن کے باعث اسکول کے معلمین واساتذہ کو کئ ماہ کے مشاہرات نہ ملنے کی وجہ سے معاشی تنگی کے شکار ہوناپڑا چنانچہ جمعیۃ علماء نے اپنے مخلص معاونین کے گرانقدر تعاون سے سینکڑوں کی تعداد میں قلیل تنخواہوں پر خدمات انجام دینے والے ٹیچرس کوگذشتہ پندرہ دن سے ماہانہ راشن فراہمی کا کام کیا

الحمدللہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس عظیم خدمات کو سراہا گیا اور لوگوں نے دعاؤں سے نوازا اسی طرح ذمہ داران نے یہ سوچاکہ خانگی اسکولوں میں شعبہ دینیات سے وابستہ علماء حفاظ واساتذہ کرام کی بَی کچھ خدمت کرناچاہیے چنانچہ پورےشہر سے درخواستیں طلب کرکے تحقیق حال سے واقف ہونے کے بعد آج ان اساتذہ میں بھی ماہانہ راشن فراہمی کو قطعیت دی گئی فی الحال 35 حفاظ کو یہ راشن ہدیہ کیا جارہاہے چاول تیل دال آٹا ودیگر اشیاء ضروریہ پر مشتمل کڈس بناے گئےہیں

اس موقع پر مولانا سید سمیع اللہ مولانا اسماعیل عارفی مولانااحسان احمد مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مولاناارشد علی قاسمی مفتی عبدالمبین قاسمی حافظ محسن حافظ مجیب الرحمان جناب عنایت علی افروز نصیرالدین لکچرارمحمدافضل الدین وسیم احمدخان ودیگر ذمہ داران نے اپنے تمام ہی معاونین کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوے ان کے لےء نیک تمناؤں اور مالیتی ترقی کا اظہار کیا