ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ ،شاطردھوکہ باز گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

قبائلی لڑکی کی تحریری شکایت پر پولیس کی بروقت کارروائی
عادل آباد:23؍جون
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے عادل آباد کے رمس سوپر اسپیشلٹی ہاسپٹل میں اسٹاف نرسوں کے انتخاب کے دوران بیروزگار لڑکیوں کو اعتماد میں لیکر ملازمت فراہم کر نےکا جھانسہ دیکررقومات اینٹے والے نوجوان کو اس وقت گرفتار کر لیاگیا جب کہ قبائلی طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بلا خوف ماوالا پولیس اسٹیشن میں خاطی کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی۔

اس کے ساتھ یہ فریب منظر عام پر آیا ہے۔ سب انسپکٹر ہری بابو نے تحریری شکایت کے ملتے ہی ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا ۔ ڈی ایس پی این ایس وی وینکٹیشوراؤ نے ماوالا پولیس اسٹیشن میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے اس دھوکہ دہی کی تفصیلات سے میڈیا نمایندوں کوواقف کروایا

انھوں نے بتایاکہ اُونٹور منڈل سے تعلق رکھنے والی ایک قبائلی لڑکی کی شکایت پر نانور منڈل کے ڈگری کے طالعبلم ‘ ملزم بیما راجو‘ عرف گھنڈو راجوپر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ دیگر لڑکیوں کی طرح اس لڑکی نے بھی اسٹاف نرس کے لئے درخواست دی تھی جس کے بعدملزم راجو نے20/جون کو اُوٹنو ر پہنچ کردیگر لڑکی کو ملازمت دلانے کا یقین دلایا اور اسکے والد سے 2.5 لاکھ روپئے طلب کیے اور یہ باور کروایا کہ اس نے کئی لڑکیوں کو ملازمت دلواچکا ہےاور اندرون دو دن ڈھائی لاکھ روپئے ادا کرنے پر ملازمت دلانا اس کی ذمہ داری ہوگی۔

تاہم دوسرے دن ملزم راجو نے روپیوں کے لئے فون کیا جس کے بعد باپ ‘ بیٹی نے اسے تروملا پیٹرول پمپ مدعو کر کے بات چیت کی تو راجو کی باتوں‘ اوررویہ سے انھیں گمان ہوا انھوں نے رقم دینے سے گریز کرتے ہوۓ ماوالا پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت درج کروائی ۔

جس کے بعد پولیس نے راجو کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو ہتہ چلا کہ اس نے پر دیگر9 لڑکیوں سے پیسے لیا ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایاکہ ضلع ایس پی کی ہدایت کے مطابق اس معاملہ کی جامع تحقیقات کی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو انصاف دلایا جائ ۔

ڈی ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے شاطرافراد سے باخبر رہیں اور اس کی پولیس کو اطلاع دیں کیوں کہ ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر ملتی ہیں۔ملازمت کے نام پر دھوکہ سے متاثر افرادواٹس ایپ نمبر 8333986898 پر معلومات فراہم کریں۔

ڈی ایس پی نے قبائلی لڑکی نڈر پن اور بے باکی کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اس موقع رورل سی ائی کے پرشوتم چاری‘ ایس ائی ہری بابو‘خاتون ایس ائی ڈی پدما اور دیگرموجودتھے