جمعیۃ کے اکابر کی قربانیوں کا نتیجہ کہ آج ہم ملک میں آزادی کی زندگی بسرکررہے ہیں

تازہ خبر تلنگانہ

جمعیۃ علماء ہند پٹلم کے انتخاب میں مفتی جمشید اشاعتی صدر حافظ محمد عبدالحفیظ صاحب جنرل سکریٹری منتخب
کاما ریڈی
(پریس نوٹ)
مولانا محمود حسامی جنرل سکریٹری جمعیۃ منڈل پٹلم کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء منڈل پٹلم میں ممبر سازی مہم کا مرحلہ مکمل ہوا، حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب دامت برکاتہم کی سرپرستی، اور حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی قیادت میں منڈل پٹلم کے علماء حفاظ وصدور ابتدائی ممبران کا اجلاس حافظ محمد عبد الکریم صاحب بانسواڑہ کی صدارت میں منعقد ہوا،

الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے بحیثیت مشاہد کے شرکت کی، جبکہ مولانا نظرالحق قاسمی صدر منڈل کاماریڈی نے مبصر کی حیثیت سے انتخاب کروایا، اور آئندہ ٹرم 2022 و 2023 کے لئے کثرت رائے سے بحیثیت صدر مفتی جمشید اشاعتی صاحب اور جنرل سکریٹری کیلئے حافظ عبدالحفیظ صاحب کا انتخاب عمل میں آیا،

نائبین صدور کیلئے حافظ سید عبدالمقیت صاحب، مولانا محمود صاحب حسامی، اور بحیثیت خازن محمد کلیم الدین صاحب، اور سکریٹریز کیلئے حافظ عبدالرحیم صاحب، حافظ شعیب صاحب منتخب ہوئے بحیثیت مشیر جناب عبدالقدوس صاحب صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد پٹلم کو طئے کیا گیا، بعد انتخابات کے حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نےخطاب کرتے ہوے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند خالص مذہبی جماعت ہے، جمعیۃ کے اکابر کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ملک میں آزادی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، جمعیۃ علماء کے خدام کو چاہئے کہ بلا تفریقِ مذہب وملت خدمات انجام دیں، مولانا مفتی جمشید اشاعتی صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈل پٹلم نے گذشتہ ٹرم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی

قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، مولانا اسعد صاحب نے سرکار مدینہ محمد عربیﷺ کی شانِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، اس موقع پراطراف و اکناف کے علماء حفاظ معلمین و مقامی ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی، صدر اجلاس حافظ محمد عبدلکریم صاحب صدر جمعیۃ علماء بانسواڑہ کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہونچا،

الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی اس موقع پر جناب حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی بچکندہ کو حلقہ جو کل آرگنائزر برائے انتخاب منڈل وذمہ دار منتخب کیا گیا مولانا معراج صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بانسواڑہ حافظ محمد تقی الدین حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی مولوی محمد ثمیر رکن جمعیۃ علماء کاماریڈی بحیثیت مشاہد موجود تھے