جناب سید نیاز الدین صاحب صدر مسجد عرفات کے انتقال پر جمعیۃ علماء کاماریڈی کا اظہار تعزیت۔

بین الریاستی تازہ خبر

کاما ریڈی 19؍جون
(زین نیوز)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی نے جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے جناب سید نیاز الدین صاحب صدر مسجد عرفات کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، اور کہا کہ مرحوم انتہائی بااخلاق خوش مزاج، ملنسار اور مسجد کے انتہائی مخلص صدر تھے،

یقینا آپ کی صدارت میں مسجد عرفات کاماریڈی کا تعمیری کام شبانہ روز محنت وجستجو سے مکمل ہوا، انشاء اللہ یہ مرحوم کے لئے صدقہ جاریہ ہے، آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرےسبزہ نورستہ تیرے گھر کی نگہبانی کرے جمعیۃ علماء کاماریڈی کے ذمہ داران و کارکنان آپ کے جملہ متعلقین سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں:اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہٗ مَا اَعْطیٰ وَکُلُّ شَیْ ٍٔ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔(بخاری ومسلم)(ترجمہ: بیشک اللہ ہی کا تھا جو اس نے لے لیا اور اللہ ہی کا ہے جو اس نے عطاء فرمایا اور اس کے نزدیک ہر شخص کا ایک وقت مقرر ہے، لہٰذا تمہیں چاہئے کہ صبر کرو اور ثواب حاصل کرو۔)

دعا ہیکہ اللہ تعالی مسجد کمیٹی کو آپ کا نعم البدل عطاء فرمائے، مرحوم کے حسنات کو قبول فرمائے لغزشوں اور کوتاہیوں کو معاف فرما کر بال بال مغفرت فرمائے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے، اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، "`اللهُـمِّ اغْفِـرْ لَهُ وَارْحَمْـه، وَعافِهِ وَاعْفُ عَنْـه، وَأَكْـرِمْ نُزُلَـه، وَوَسِّـعْ مُدْخَـلَه، وَاغْسِلْـهُ بِالْمـاءِ وَالثَّـلْجِ وَالْبَـرَدْ، وَنَقِّـهِ مِنَ الْخطـايا كَما نَـقّيْتَ الـثَّوْبُ الأَبْيَـضُ مِنَ الدَّنَـسْ، وَأَبْـدِلْهُ داراً خَـيْراً مِنْ دارِہ، وَأَهْلاً خَـيْراً مِنْ أَهْلِـه، وَزَوْجَـاً خَـيْراً مِنْ زَوْجِه، وَأَدْخِـلْهُ الْجَـنَّة، وَأَعِـذْهُ مِنْ عَذابِ القَـبْر وَعَذابِ النّـار.. آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم