حیدرآباد:19؍جون
(زین نیوز)
تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ میں اسکولوں اور کالجوں کشادگی کے حوالے سے سنسنی خیز فیصلہ لیا ہے ریاستی کابینہ نے محکمہ تعلیمات کو یکم جولائی سے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کی پوری تیاری کے ساتھ دوبارہ کشادگی کی ہدایت دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی شخصی حاضری کی بھی اجازت دے دی۔ تعلیمی اداروں کی کشادگی کے تعلق سے کابینہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا
کابینہ نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کویکم جولائی سے ہر قسم کے تعلیمی ادارے شروع کرنے کی ہدایت دی ہےاور کہاکہ کووڈ-19کے رہنمایا اصول پر ہر حال میں عمل آوری لازمی ہوگی اور ساتھ ہی اسکول انتظامیہ اور اسکے ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ کووڈ کے رہنمایا نا اصول پر عمل آوری کو یقینی بنائیں

اس موقع پر کابینہ نے ریاست میں معاشی سرگرمیوں کو مزید متاثر ہونے سے محفوظ رکھنے و نیز عام زندگی کو ہونے والے نقصانات کے ازالہ کی غرض سے کئے گئے اس فیصلے کو کامیاب بنانے میں عوام سے بھرپور تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ کابینہ نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا کو بالکل ہی نظر انداز کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : محبت سے انکار پر ایک جنونی نےطالبہ کا گلہ کاٹ دیا
کابینہ نے عوام سے ماسک کا استعمال کرنے، سماجی فاصلے کی برقراری و نیز حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے وضع کردہ دیگر رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ کابینہ نے ریاست کی عوام سے کورونا وباء کے مستقل خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملک بھر میں اور بالخصوص پڑوسی ریاستوں میں کورونا کی صورتحال زیر قابو آجانے سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے و نیز اس حقیقت کے پس منظر میں کہ تلنگانہ میں دیگر ریاستوں کے بالمقابل کورونا پر تیزی سے قابو پالیا گیا ہے، ریاستی کابینہ نے ریاست بھر میں تاحال نافذالعمل لاک ڈاؤن کو کل (20 جون) سے مکمل طور پر برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔