تلنگانہ میں تمام تعلیمی اداروں کو آئندہ تین دن تعطیل کا اعلان

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد : 10/ جولائی
(زین نیوز)

ریاست کے کئی اضلاع میں اور دارالحکومت حیدرآباد میں شدید ترین بارش کا سلسلہ جاری ہےکئی اضلاع میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرراؤ تلنگانہ میں جاری شدید بارش کے دوران تازہ ترین صورتحال کا وقتاً فوقتاًجائزہ لے رہے ہیں

ریاست میں جاری موسلا دھار بارش کے پیش نظر چیف منسٹر کے سی آر نے تمام تعلیمی اداروں میں پیر، منگل اور بدھ کو تین دن تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ریاست میں بارش کی صورتحال،اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر وزیراعلیٰ کے سی آر کی صدارت میں پرگتی بھون میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجکاس منعقد ہوا
اس اجلاس میں کئی وزراء، ایم ایل اے بشمول سی ایس اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دنوں کے دؤران ریاست میں شدید ترین بارش کی پیش قیاسی کے باعث حکومت نے احتیاطی طور پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے ان تین دنوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے