پیر کوپرگتی بھون میں ریاستی کابینہ کا اجلاس
حیدرآباد:16؍جنوری
تلنگانہ حکومت نے کورونا معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ملک بھر میں و نیز اندرون ریاست کورونا معاملات میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلی تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں رواں ماہ کی 30 تاریخ تک توسیع کردی گئی ہے۔ وہیں حکومت نے 20 جنوری تک کوویڈ قواعد کے تحت مختلف پابندیوں میں توسیع کی ہے۔

حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اتوار کو اس سلسلے میں ایک سرکاری بیان جاری کیا۔جس کے بعد تعلیمی اداروں کو تعطیلات کو لیکر جو تجسس اور قیاس آرائیاں جو کچھ دنوں سے چل رہی تھیں حکوت کی جانب سے سرکاری اعلان کے بعد ختم ہوچکی ہیں۔تاہم حکومت آن لائن کلاس کے تعلق سے فیصلہ کریں گے۔

حکومت نے رواں ماہ کی 16 تاریخ تک تعطیل کا اعلان کیا تھا۔لیکن ریاست میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور تیسری لہر کے امکانات اور جنوری کے پہلے ہفتہ میں ریاست میں کوروانا کیسوں کی تعداد میں اضافہ کےپیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کردی گئ ہے۔
16 جنوری کو اتوار کی تعطیل کے بعد پیر 17 جنوری سے ریاست میں تعلیمی اداروں کا دوبارہ آغاز ہوتھا تعلیمی اداروں کے دوبارہ آغاز کو لیکر طلباء اور اولیائے طلباء میں تجسس پایا جارہا تھا تاہم حکومت کی جانب سے تعطیلات میں توسیع کے سرکاری اعلان کے بعد اولیائے طلباء و طلبہ نے راحت کی سانس لی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیر صدارت کل بروز پیر دوپہر 2 بجے پرگتی بھون میں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگاریاست میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے بڑھتے معاملات پر جائز ہ لیا جائیگا اور آن لائن کلاس کے تعلق سے فیصلہ لیا جائیگا