جگتیال ضلع میں برقی شاک لگنے سے نوجوان کی موت

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال : 30/ اپریل
( زین نیوز)
جگتیال ضلع کے ملیال منڈل کے نوکاپلی مضافاتی علاقہ میں ہفتہ کے روز ہارویسٹر دھان کی کٹائی کی مشین کی مرمت کے دوران برقی شاک لگنے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی

ملیال پولیس کے مطابق چیلی مالا راج کمار (30) نامی کے دوران حادثاتی طور پر نوجوان اس وقت برقی شاک لگ گیا جب وہ کھیت میں دھان کی کٹائی کے دوران ہارویسٹر مشن خراب ہوگئی مشین کی مرمت کے دوران اوپر والے 33/11 کے وی بجلی کے تاروں سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے راج کمار کی موت واقع ہوگئی۔

متوفی نوجوان کے متعلق تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں
اور ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا