جگتیال میں بھیانک سڑک حادثہ ۔ تین نوجوان بر سرموقع ہلاک

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:30؍جون
(زین نیوز)
شہر جگتیال میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں تین نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ آج شام قومی شاہراہ نظام آباد ‘ گاندھی نگر کے پاس پیش آیا ۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے میڈپلی منڈل سے تعلق رکھنے والےتین نوجوان 22 سالہ آموری پون26سالہ آموری سریکانت‘22سالہ ایلہ وینی نوین‘ میڈپلی سے جگتیال کی سمت میں ہیرو ہونڈا موٹر سیکل پر آرہے تھے کہ گاندھی نگر کے قریب ایک کار کو اورٹیک کرنے کے دوران مخالفت سمت آنیوالی لاری نمبر TS16UC8199سے تصادم ہوگیا

جس کے نتیجہ میں تینوں کی برسرموقع موت واقع ہوگئی عینی شاہدین کے مطابق موٹر سیکل تیز رفتار ہونے کی وجہ سے کار کو کراس کرنے کے دوران بے قابو ہوکر لاری سے ٹکرا گئے۔ حادثہ کی اطلا ع پر جگتیال پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔