بلــــــدی عہــــــــدیدارو ں کی کارروائی
جگتیال:5؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے شہر جگتیال میں آج بلدی عہدیداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائی انجام دیتے ہوئے جمعرات بازار(ویکلی مارکٹ) میں
بکری کے گوشت کی دوکانوں پرچھاپہ مارا اور پتہ چلایا گیا بکری کا گوشت فریج میں ذخیرہ کرکے بیچا جارہا ہے ۔
جس کو ضبط کرکے گڑھ کھود کر گوشت پر کیمیکل چھڑک کر دفن کردیا گیاہے ۔ اس موقع پر بلدیہ سانیٹری انسپکٹر مہیشور ریڈی نے بتایاکہ جانوروں کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ گوشت جو فریج میں ذخیرہ کرکے تازہ گوشت کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے ۔۔جوخلاف قانون اور انسانی صحت کے لئے مضرہے
انھوںنے کہاکہ صرف محکمہ حیوانات کی جانب سے تصدق کردہ ‘ مہر لگا ہوا گوشت ہی فروخت کیا جانا چاہیے۔سانیٹری انسپکٹر مہیشور ریڈی نے انتباہ دیا کہ اگر گوشت ذخیرہ کرکے اور فروخت کیا گیا توسخت کارروائی کی جائے گی ۔
ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ دھنگروں کے پاس مرے ہوئے بھیڑ بکری اور مھنڈے بھی کاٹ کر فروخت کیے جارہے ہیں