جگتیال میں بین ریاستی سارقوں کی ٹولی گرفتار۔56لاکھ مالیتی طلائی زیوارت برآمد

بین الریاستی تازہ خبر

ضلع ایس پی مسز سندھو شرما کی پریس کانفرنس
جگتیال:12؍جون
(زین نیوز)
جگتیال ضلع کے مختلف منڈلوں میں قفل شکنی کے ذریعہ سرقوں کے ورادات انجام دیکر پولیس کی آنکھ میں دھول جھونک کر پھرنے والی والی بین ریاستی سارقوں کی ٹولی کو ضلع جگتیال کے کورٹلہ پولیس  نے گرفتار کرلیا ہے ۔

ٹولی کے سرغنہ کی مہاراشٹرا کےاورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے بنڈاری بابو پاور کی حیثیت سے شناخت کی گئی اسکے پاس سے ایک کلو56گرام طلائی زیوارات اور 300 گرام چاندی کے زیوارات برآمد کرلئے گئے ہیں

ضلع ایس پی جگتیال مسز سندھو شرما نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع جگتیال ابراہیم پٹنم‘ مٹ پلی‘ کورٹلہ‘ میڈپلی‘ جگتیال ’ رائیکل ‘ سارنگا پور‘ دھرم پوری منڈل میں گزشتہ کچھ ماہ میں 21 سرقہ کی واقعات کے مقدمات درج رجسٹرر ہوئے تھے

انھوں نے بتایاکہ کورٹلہ سرکل انسپکٹر راجا شیکھر راجو کی قیادت میں میڈپلی‘ کورٹلہ ‘ کتھلاپور پولیس کی ایک ٹیم نے سارقوںکی ٹولی کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ زیوارات کی نقد مالیت 56لاکھ روپئے ہوتی ہے انھوں نے سارقوں کی گرفتار ی پر پولیس عہدیداروں کی ستائش کرتے ہوئے ریوارڈدینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی جگتیا ل سریش کمار ‘ ڈی ایس پی مٹ پلی غوث بابا‘ سرکل انسپکٹر کورٹلہ راجا شیکھر راجو‘ اور دیگر سب انسپکٹران پولیس اور عملہ موجودتھا