جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات کی انجام دہی عظیم کارنامہ

بین الریاستی تازہ خبر

کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے فارماسسٹس کو تہنیت
دنیش چودھری، ڈاکٹر سنجیوکمار، مشتاق حسین، ہاشم علی خان و دیگرکا خطاب
حیدرآباد۔13/جون
(زین نیوز)
کنوینر ٹی آر ایس سوشیل میڈیا دنیش چودھری نے کہا کہ مہلک وباکورونا وائرس سے برپا قہر کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات انجام دینا عظیم کارنامہ ہے۔

ٹی آر ایس سوشیل میڈیا کنوینردنیش چودھری نے پریوار دھابہ میں دکن بلاسٹرس کی جانب سے فارماسسٹ کی تہنیتی وایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل فیلڈ سے تعلق رکھنے والوں کوخوف و تشویش کا سامنا ضرور ہے۔

اس کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کویڈ وارئررس حوصلہ اور جذبہ سے ان خطرناک مقامات پر خدمات انجام دیرہے ہیں جہاں اس مہلک وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

انھوں نے کہا کہ کویڈوارئیررس قابل مبارکباد ہیں جو اس مشکل دور میں لوگوں کے دکھ درد میں آسانیاں بانٹنے کے لئے عملی طور پر سرگرم ہیں۔انہوں نے منان خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کے ذریعہ سماجی کارکنوں کی ہمت افزائی کی اورکہا کہ ان تقاریب کے ذریعہ عوام میں بھی شعوربیدارہوتاہے جس سے وہ غریب و مستحقین کی مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور معاشرہ کے کار آمد شہری بن کر اپنے ملک و قوم کی ترقی میں تعمیری کردار اداکرتے ہیں۔

ڈاکٹر سنجیو کمارنے کہا کہ کورونا وائرس نے ملک میں اپنے قدم اس گہرائی سے جمائے کہ حکومتیں اپنی ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرکے عوام کو گھروں تک محدود کرکے وباسے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے زیادہ ضروری اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے جس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بخار،کھانسی،زکام کی لپیٹ میں ہو تو ہرگز گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے جوخود اپنے آپ کو کورنٹائن کرتے ہوئے دواؤں کا استعمال کریں اورخود کو قرنطین میں لینے سے وہ تقریباًدیگر 25 افراد کو اس مرض میں مبتلا ہونے سے بچا سکتے ہیں۔سنجیوکمار نے تیسری لہر کے تعلق سے کہا کہ ہمیں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے کسی کو اس کا علم نہیں ہے یہ کتنی خطرناک ہوسکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ امریکہ میں تیسری لہرنے خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچایا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہمارے ملک میں اس کو نظر انداز کردیں۔انہوں نے تمام فارمسسٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے مہلک وبامیں بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دئیے۔ مشتاق حسین، سیف اللہ خان،ہاشم علی خان، عبدالرحمن، فراح صدیقی و دیگر نے خطاب کیا۔ منان خان نے شکریہ ادا کیا۔