جگتیال میں ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم۔ ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر جرمانہ عائد

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:20؍جون
(زین نیوز)
ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف سخت کارروائی کررہی ہے‘ ٹریفک ایس ائی دمبالہ ناوتا کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم چلارہی ہئ ‘ ٹاور سرکل ، مارکیٹ ، تحصیل چورستہ اور دیگر مقامات پر گاڑیوں کی تنقیح کی۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جرمانہ عائد کیے گئے۔

پولیس نے غیر مناسب نمبر پلیٹ اور گاڑیوں کے زیر التواء چالان کی ادائیگی کے بعد ہی گاڑیوں کو چھوڑا گیا‘ سڑکوں پر پارک کی گئی کاروں اور موٹر سیکلوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

اس موقع پر ٹریف ایس ائی مس ناوتا نے کہاکہ ٹریف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی انھوں نے عوام سے خواہش کی کہ گاڑیوں کے زیر التوا ای۔چالانات فوری ادا کردیں ‘گاڑی چلانے کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازم ہے پولیس اہلکاروں کی جانب سے روک کر گاڑیوں کے دستاویزات پوچھنے پردستاویزات دکھائیں ‘ گاڑیوں پر نمبر پلیٹ ضروری ہے ‘ نمبر پلیٹ نہ ہونے پر اور گاڑی پر غیر مناسب نمبر پلیٹ لگائے رکھنے پر جرمانے عائد کیا جائیگا۔

انھوں نے تجاراتی علاقوں میں دوکانات کے سامنے گاڑیاں اور سامان رکھنے پر مالکان دکان کو کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔اس موقع پر اے ایس ائی ٹریف وینو اور دیگر موجودتھے