جگتیال کی سرحد پر فلمی انداز میں خودکشی کا انوکھا واقعہ

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال11؍جنوری
زین نیوز
جگتیال۔کریم نگر کی اہم شاہرا ہ ملیال منڈل کے نوکلہ پلی کی سرحد پر 132کےوی ‘ کے برقی تار سے لٹک کر ایک شخص نے خود کشی کرلی یہ واقعہ آج صبح اس وقت منظر عام پر آیا جب کہ صبح کے وقت مصروف ترین شاہراہ سے گذرنے والے افراد نے بلند قامت ہائی ٹینشن برقی کھمبے کی طرف اپنی نظر دوڑائی ۔جہاں ایک شخص فلمی انداز میں ہائی ٹینشن برقی تارسے لٹکا ہوا نظر آیا ۔ریاست میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے کہ کسی نے اتنی اونچائی والے ہائی ٹینشن پر چھڑنے کے بعد دو تین تاروں کو عبور کرتے ہوئے آخری تار کو پھندا لگاکر لٹکا ہوگا۔مہلوک کی 28  سالہ چٹی گنگا ریڈی کے حیثیت سے غیر سرکاری طور پر شناخت کی گئی جو جگتیال کے سائی رام نگر کا متوطن ہے۔یہ نوجوان مزدوری کرتا تھا جبکہ اسکے والدین کوڑمیال منڈل کے تپائی پلی میں زراعت پیشہ سے وابستہ ہیں گنگا ریڈی گذشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد میں قیام پذیر تھا جس کے خلاف چند ایک مقدمات بھی درج رجسٹر ڈ ہیں۔مہلوک کے بھائی نے یہ بھی بتایاکہ پولیس اسکے بھائی کو ایک مقدمہ میں حراست میں لیکر حیدرآباد منتقل کی تھی جو کل ہی شہر سے آبائی مقام واپس ہوا تھا۔