بھوپال:10 جنوری
زین نیوز ڈسک
مدھیہ پردیش میں مویشی پروری کے محکمے نے 9جنوری تک ریاست کے 13 ضلعوں میں کووں میں برڈ فلو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔مویشی پروروی کے محکمے سے موصول کے معلومات کے مطابق مدھیہ پردیش کے اندور،مندسور،آگرہ ،نیمچ ،دیواس ،اجین ،کھنڈوہ،کھرگون،گنا، شیوپوری،راج گڑھ، شاجا پور اور ویدیشا ضلعوں میں کووں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ نو جنوری تک ریاست کے 27 ضلعوں میں تقریباً 1100 کووں اور جنگلی پرندوں کی موت کی اطلاع حاصل ہوئی ہے ۔ مختلف ضلعوں سے 32 نمونے نیشنل ہائی سکیورٹی ڈیسیز ریسرچ لیب بھوپال کو جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ مرغی پالنے والوں میں غیر ضروری شبہ کی حالت پیدا نہ ہو اس کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔سبھی ضلعوں میں بیماری کے کنٹرول کی کارروائی مرکزی حکومت کی ہدایات جاری ہیں۔ضلع آگر میں مرغی بازار کی دکانوں سے ٹیول اسویو کے ایک نمونے میں برڈ فلو وائرس پائے جانے کے بعد یہاں مرغی بازار کو احتیاط کے پیش نظر سے آئندہ سات روز کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرغیوں اور انڈوں وغیرہ کی حفاظت کی کارروائی ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔ضلع سیہور،بالاگھاٹ،دموہ،اجین،بیتول،بھنڈ سے نیشنل ہائی سکیورٹی ڈیسیز ریسرچ لیب بھوپال کو جانچ کے لئے بھیجے گئے نمونوں میں برڈ فلو وائرس نہیں پایا گیا ہے ۔ اےک اور اطلاع کے بموجب مدھیہ پردیش کے ودیشہ ضلع میں پرندوں کی اموات کے معاملے میں آٹھ پرندوں کے نمونے برڈ فلو کی جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں سے چار پرندوں کی رپورٹ مثبت آنے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ویٹرنری سروسز ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج ڈاکٹر پی کے مشرا نے بتایا کہ ضلع میں آٹھ نمونوں میں سے چار نمونے ریاستی ویٹرنری ریسرچ لیبارٹری ، بھوپال سے موصولہ رپورٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔جانچ میں ودیشہ نگر کے عیدگاہ چوراہے علاقے میں مردہ پائے گئے کبوتر اور تین پٹھاری میں مردہ ملے ایک کوے اور دو جنگلی پرندے کے نمونے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برڈ فلو سے بچا¶ کے بارے میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں کے مطابق اس جگہ کے ایک کلومیٹر کے اطراف میں مثبت پایا جانے کے بعد سینٹائز کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ متعلقہ علاقوں کے زندہ پرندوں کے نمونے ریاستی ویٹرنری ریسرچ لیبارٹری بھوپال کو بھیجنے کا عمل جاری ہے ۔ ان کاموں کے لئے آر آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
