جھارکھنڈ میں خوفناک سڑک حادثہ، 10 ہلاک

تازہ خبر جرائم حادثات

گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک بس سے ٹکرا گیا

پاکوڑ :5؍جنوری
(اے ایم این ایس)
جھارکھنڈ کے پاکوڑ میں آج صبح کی اولین ساعتوں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ صاحب گنج سے ڈمکا جا رہی بس لٹی پاڑا۔-امڈاپارہ روڈ پر پڈرکولہ کے قریب مخالف سمت آنیوالی گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس میں 40 سے زائد افراد کے سوار ہونے کی اطلاع ہے۔ اس میں تقریباً 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تصادم اتنا زوردار تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ بہت سے لوگ بس کے باہر گر گئے۔ بس میں بیٹھے کئی لوگ اندر پھنس گئے۔ بس کی لاش کاٹ کر لوگوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس کا ڈرائیور ابھی زندہ ہے۔ وہ بس میں پھنس گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کرشنا راجت بس اور ایل پی جی سلنڈروں سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم اتنا تیز تھا کہ دونوں گاڑیاں اڑ گئیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ فی الحال ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ سب سے پہلے موقع پر پہنچ گئے۔ انتظامیہ اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگ گئے۔ حادثے کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے

حا پولیس حکام کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہوگا۔ ٹرک ڈرائیور نے بس سامنے سے آتی نہیں دیکھی۔ وہ سیدھا بس سے ٹکرایا۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت بس میں بیٹھے کئی لوگ سو رہے تھے۔ جس کی وجہ سے کسی کو سنبھلنے کا وقت نہیں ملا۔

۔