سوریہ پیٹ 3؍جنوری
زین نیوز
سوریہ پیٹ میں حریص سسرالی رشتہ داروںاور لالچی شوہر کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر لاوانیا نامی پانچ ماہ کی نئی دلہن نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ضلع سوریہ پیٹ کے چرچ کمپاونڈ میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والے پرانئے نامی نوجوان نے پانچ ماہ قبل ضلع نلگنڈہ کے کوڑلہ پاڈ سے تعلق رکھنے والی لاونیاسے محبت کی شادی رچائی تھی ۔ابتدائ میں رشتہ ازدواج ٹھیک رہا لیکن کچھ دنوں سے زبردستی جہیز لانے پرہراساں کیا جارہاتھا‘ جس شخص نے اس سے پیار کیا تھا اور اس سے شادی کی تھی اس نے اس کے ساتھ دھوکہ کھانے کے صدمہ سے دلبرداشتہ ہو کرلاونیا نے آج کیڑ ے مار دوا پی لی۔ سسرالی افراد نے اس عجلت میں دواخانے منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔لاونیا کے ایک آڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں پرانئے کی جانب سے دور کرنےاورکیڑے مار دواپینے کے تعلق سے بات چیت ریکارڈ ہے ۔ لاوانیا کے افراد خاندان نے الزام عائد کیا کہ جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جانے لگا جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ انکی بیٹی کی موت کے لئے سسرالی افراد اور اسکا شوہر ذمہ دار ہے انھیں سخت سے سخت سزاء ملنی چاہیے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
