حجاب تنازعہ کیس وسیع بنچ سماعت کرے گی۔ مسئلہ آئینی حقوق سے متعلق

تازہ خبر قومی

عبوری راحت دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
بنگلور:9؍فروری
(زین نیوز)
کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے کے تنازعہ پر مسلم طالبہ کی طرف سے دائر رٹ درخواست پر ہائی کورٹ میں آج پھر سماعت ہوئی۔حجاب تنازعہ پر سماعت کرتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ نے آج کہا کہ یہ مسئلہ آئینی حقوق سے متعلق ہے، اس لیے عدالت کی ایک وسیع بنچ اس کی سماعت کرے گی۔

یہ کہتے ہوئے عدالت نے حجاب تنازعہ کیس کو وسیع بنچ کو منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ ایک مسلم طالبہ کی طرف سے رٹ درخواست دائر کی تھی آج ڈھائی بجے دن کرناٹک ہائی کورٹ میں اس معاملہ کی دوبارہ سماعت اور دونوں جانب کے وکلا کی جانب سے پیش مختلف حوالوں کی سماعت کے بعدمعزز جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ ڈکشٹ کرشنا شری پدلڑکیوں کو حجاب پہن کر کالجوں میں جانے کی اجازت دینے کے عبوری احکامات سے انکا ر کردیا

انھوں نے کہاکہ چوں کہ یہ معاملہ چند دستوری سوالات پیدا کرتا ہے اور یہ پرسنل لا کی اہمیت کا بھی ہے جس کا فیصلہ ایک بڑے بنچ کو کرنا چاہیے۔اس لیے اس معاملہ کو وسیع بنچ کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے۔

معزز جسٹس نے رجسٹرار کو ہدایت دی کہ اس معاملہ سے متعلق درخواستوں میں عجلت کی استدعا کو مدنظر رکھتے ہوئے غور کرنے کے لیے فوری طور پر چیف جسٹس آف انڈیا کے روبرو پیش کریں تاکہ وہ اس معاملہ کی سماعت کے لیے وسیع بنچ کا تقرر عمل میں لائیں۔