ذمہ داران سے شرکت کی اپیل
ظہیر آباد ۔9/فروری
( زین نیوز)
آئیٹا تلنگانہ کے میڈیا کمیٹی ممبر محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئیٹا تلنگانہ کا ایک روزہ احتسابی اجلاس بتاریخ 13 /فروری بروز اتوار بوقت صبح 9 بجے تا شام 5بجے بمقام ریاستی دفتر اسلامک سنٹر لکڑکوٹ چھتہ بازار حیدر آباد زیر نگرانی ریاستی صدر محمد یقین الدین منعقد ہوگا
ریاستی سیکرٹری محمد اصغر حسین نے ریاست کے تمام ضلعی صدور وسیکریٹریز ضلعی کوارڈنیٹرس اسسٹنٹ کوارڈنیٹرس ریجنل سیکرٹریز ضلعی انچارجس ذیلی کمیٹی کنوینرس اسسٹنٹ کنوینر س سے وقت مقررہ پر شرکت کی پر خلوص خواہش کی ہے۔
اس اجلاس میں میر ممتاز علی، جنرل سکریٹری نئ دہلی، اور سنٹرل سکریٹری سید شاکر حسین، مرکزی ذمدار آئیٹا تلنگانہ بھی شرکت کرینگے ۔