نئی دہلی
زین نیوز ڈسک
اترکھنڈ جیوڈیشنل سروس کے نتائج میںکامیابی حاصل کرتے ہوئے جہاں آرا انصاری جج بننے والی سب سے کم عمر لڑکی ہیں جوا تراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے سرائے گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں 22؍ڈسمبر کو اتر کھنڈ جیو ڈیشنل کے جاری کردہ نتائج میں جہاں آرا انصاری نے کامیابی حاصل کرتےہوئے مسلم طبقہ کا نام روشن کیا علاوہ اسکے مزید دو لڑکیوں نے بھی اترکھنڈ جیوڈیشنل سروس میں کامیابی حاصل کی ہے جو دیہی علاقوں سے تعلق رکھتی ہیںاور یہ دونوں لڑکیاں رڑکی کے شاہ پور اور بڈھی گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں ۔ اتفاق کی بات ہے کہ اتراکھنڈ جیوڈیشنل سروس میں کامیابی حاصل کرکے جج بننے والی ان تینوں لڑکیوں کے گاؤ ں میں کوئی ہائی اسکول بھی نہیں ہے۔ جج بننے والی دوسری لڑکیوں میں گلستاں انجم اور عائشہ فرحین شامل ہیں
