کریم نگر
صدرریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے اس ایقان کاازظہارکیا کہ بی جے پی2023 کے انتخابات میں ریاست کےاقتدارکے اقتدارپرفائزہوگی۔ اتوار کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طورپر کہاکہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی صورت ہی میں غریبوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ انہوں نےریمارک کیا کہ تلنگانہ میں مودی حکومت کی اسکیموں پر عمل درآمد ندارد ہے اورچیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نہیں چاہتے ہیں کہ مودی کے نام کا تلنگانہ میں کوئی تذکرہ ہو۔انھوں نے الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہندو مذہبی عمارتوں کے لئے ایک گنٹہ اراضی تک مختص نہیں کی ۔کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بنڈی سنجے نے ریمارک کیاکہ کے سی ار خالصتا ًاقلیتوں بہبود کے لئے کام کررہے انہوں اپنے اس کامل ایقان کا اظہارکیاکہ آنیوالے دنوں میں کے سی آر کواقتدار سےبے دخل کیا جائے گا۔سنجے نے یہ بھی کہاکہ چیف منسٹرجب بھی اپنا منہ کھولتے ہیں توایک سو کروڑ ، ایک ہزار کروڑ سے ہٹ کر بات نہیں کرتےمگر دینے کےلیے تو وہ کچھ نہیں کرتے زبانی جمع وخرچ میں وہ زمین اور آسمان ایک کرتے ہیں۔
