حضرت مولانا قاری سید عثمان منصور پوریؒ کا انتقال عالم اسلام کے لئے عظیم سانحہ

تازہ خبر مذہبی

سٹی جمعیت العلماء ضلع جگتیال کا تعزیتی بیان
جگتیال:23؍مئی
(زین نیوز)
صدر سٹی جمعیت حافظ خواجہ عقیل و جنرل سیکرٹری حافظ سید شمس الدین تبریز اپنے ایک تعزیتی بیان میںبتایا ہے کہ جمعیت العلماء ہند و نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا قاری سید عثمان منصور پوریؒ جمعہ بتاریخ ۲۱ مئی بوقت سوا ایک بجے ہم سب کو داغ مفارقت دیکر اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔

انھوں نے حضرت قاری عثمان صاحب منصورپوریؒ کے انتقال کو ملت اسلامیہ ہندیہ کا عظیم نقصان بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت کا ارتحال پوری ملت اسلامیہ ہند ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کےلئے عظیم سانحہ ہے

بس اللہ ہی ملت اسلامیہ ہند بالخصوص دارالعلوم دیوبند کو حضرتؒ کا نعم البدل عطا فرمائے۔آپ رقیق القلبی عجز و انکساری کے اس عظیم وصف اور بہت ساری عجیب خوبیوں و محاسن سے متصف ہونے کی وجہ سے خواص کے علاوہ عوام الناس میں بھی یکساں مقبول تھے،اکابرین اور تمام ہی علماء ہند و جمیع مرکزی دینی ملی فلاحی تنظیموں کے درمیان آپ کی شخصیت بے داغ اور غیر متنازعہ تھی۔

دارالعلوم دیوبند جمعیۃ علماء مجلس تحفظ ختم نبوت امارت شرعیہ ہند اور دیگربڑی بڑی تنظیمیں اپنے اس مخلص عہدیدار سے اب خالی ہی رہیں گی جس کے خلاء کو شاید ہی کوئی پرکرسکے۔

سٹی جمعیت العلماء ضلع جگتیال افراد خاندان سے اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ رب العالمین سے دعا گو ہے کہ اللہ پاک حضرت قاری صاحب علیہ الرحمۃ کی مغفرت فرمائے اعلی علیین اور جنۃ الفردوس میں جگہ نصیب فرماے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے پوری ملت اسلامیہ کو آپ کا نعم البدل نصیب فرمائے۔ آمین والسلام