جموں و کشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں نے بینک منیجر کو گولی مار دی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

جموں :2؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
جموں و کشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں نے ایک بینک منیجر کو گولی مار دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کولگام ضلع کے آریہ موہن پورہ میں واقع مقامی دیہاتی بینک میں بینک منیجر پر فائرنگ کی جس کی شناخت وجے کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی بینک کے عہدیداروں نے بتایا کہ وجے کمار کو دہشت گردوں نے موہن پورہ برانچ میں گولی مار دی۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے گوپال پورہ علاقہ میں دہشت گردوں کے ذریعہ ایک ہندو خاتون کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے دو دن بعد پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون، جس کی شناخت رجنی بالا کے نام سے ہوئی ہے، ایک اسکول ٹیچر تھی۔ وہ جموں ڈویژن کے سامبا میں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ رہتی تھیں۔دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے

واضح رہے کہ 3 جون کو اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 3 جون کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔ اس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، این ایس اے اجیت ڈوول بھی شامل ہوں گے۔ شاہ نے گزشتہ ماہ بھی کشمیر پر جائزہ میٹنگ کی تھی۔

ٹارگٹ کلنگ جموں و کشمیر میں ایک ماہ میں 6 ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 12 مئی کو بڈگام میں راہول بھٹ (سرکاری ملازم)، 13 مئی کو پلوامہ میں ریاض احمد ٹھاکر (پولیس اہلکار)، 24 مئی کو سیف اللہ قادری (کانسٹیبل)، 25 مئی کو امرین بھٹ (ٹی وی آرٹسٹ) اور کولگام میں رجنی بالا (پولیس عہدیدار) 31 مئی کو ٹیچر) کو دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

وزارت داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ اگست، 2019 سے مارچ، 2022 تک، 4 کشمیری پنڈت اور 14 ہندو اور غیر کشمیری مزدوروں کو قتل کیا گیا ہے۔ اگست میں مرکزی حکومت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا تھا

وادی میں 19 روز سے کشمیری پنڈتوں کی تحریک جاری ہے۔ وزیر اعظم ایمپلائمنٹ پیکج کے تحت نوکریاں حاصل کرنے والے پنڈت کام کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ وادی میں سب سے طویل احتجاج بن گیا ہے۔

 یہ احتجاج ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازم راہول بھٹ کے قتل کے بعد شروع ہوا تھا۔ تاہم کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ تمام کشمیری پنڈتوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پر تعینات کیا جائے گا