حیدرآباد:24؍اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگاہ ریاست کے نلگنڈہ ضلع کے میریال گوڑہ ۔چنتا پلی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا انگول سے حیدرآباد جانے والی ایک پرائیوٹ ٹراویلس کی بس ٹھہری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے میرال گوڑہ ایریا ہاسپیٹل منتقل کیا گیا ۔ مہلوین کی 44 سالہ ناگیشور راؤ ‘ 42 سالہجے راؤ40 سالہ ملکا ارجن‘ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ بس کا لاری سے تصادم کے نتیجہ میں بس سامنے والا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا

تاہم پولیس کا خیال ہے کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
