حیدرآباد: 24؍اگسٹ
(زین نیوز)
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) میں ایم ٹیک کی ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔اسکی نعش کمرے میں لٹکی ہوئی ہائی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق پداپلی ضلع کے کلو اسری رام پور منڈل کے ترپلی موضع سے تعلق رکھنے والے رگھو شالہ لچیا ۔رجیتا کی 27 سالہ بیٹی آر۔مونیکا جو آیچ سی یو میں ایم ٹیک۔ نانو ٹکنالوجی سال دوم میں زیر تعلیم ہے
یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کو کیمپس میں داخلہ کی اجازت کے بعد وہ اس ماہ کی 18؍ کو یونیورسٹی آئی تھی اور لیڈیر ہاسٹل 7میں رہ رہی تھی ۔ صبح و ہ دیر تک کمرے سے باہر نہیں آئی تو ساتھی طلبہ نے کمرے پر دستک دی تو کوئی جواب نہیں ملا ۔ وینٹی لیٹر سے اندر جھانکے پر مونیکا کی نعش کھڑکی کی سلاخ سے لٹکی ہوئی پائی گئی
سیکوریٹی گارڈ نے گچی باؤلی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی دروازہ توڑ کراندر داخل ہوئی تو ایک خودکشی سے قبل کا تحریری نوٹ دسیتیاب ہوا جس میں اس نے لکھا کہ اسکی موت کے لئے کوئی ذمہ دار نہیں ہے
حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) پی جی کی طالبہ مونیکا کی موت کا معاملہ زیر تفتیش ہے پولیس کلوز ٹیم کے ساتھ شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مونیکا نے ایک خودکشی قبل ایک نوٹ چھوڑا ہےاور دعویٰ کیا کہ اس کی موت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔
پولیس نے ابتدائی طور پر یہ قیاس کیا ہے کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے مونیکا نے خودکشی کی ہے۔نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے عثمانیہ ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق وہ پوسٹ مارٹم کے بعدہی مکمل تفصیلات دیں گے۔
