حیدرآباد سے چار خواتین لاپتہ۔افراد خاندان کی پولیس میں شکایت درج

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:26؍اپریل
(زین نیوزڈاٹ نیٹ)
حیدرآباد سےچار خواتین لاپتہ ہوگئی ہیں ان سب کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔افراد خاندان کی شکایت کے بعد متعلقہ اسٹیشنوں کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کی تلاش میں مصروف ہےپولیس مقدمات درج کرکے تفتیش کررہی ہے

نریڈ میٹ پولیس اسٹیشن حدود میں سفل گوڑا (مغل کالونی) سے تعلق رکھنے والی(29) سالہ ٹھاکر راجیشوری نےنامی خاتون اس ما ہ کی( 24) کو اپنے شوہر کے جانے کے بعد گھر کو مقفل کرکے جانے کے بعد واپس نہیں آئی ۔ جس کے بعد اسکے شوہر نے کمشدگی کی رپورٹ درج کروائی

لکاجگیری پولیس اسٹیشن کے حدود میں اندرا نہرو نگر کی ایک خانگی ملازمہ(25 ) سالہ ہریشہ عرف پنکی اس مہینے کی( 22 )تاریخ کو گھر سے باہر گئی تو پھر واپس نہیںآئی۔ اس کے بھائی مہیش نے اتوار کے روز اس واقعے سے متعلق پولیس میں شکایت درج کروائی

اسی علاقہ سے تعلق رکھنے والی (20 )سالہ ارونا بھی لاپتہ ہوگئی مہا لکشمی کے والد ین بالییا اور مہالکشمی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ارونا او اسکی والد مہالکشمی مختلف گھروں میں کام کرتے ہیں اتوار کو ارونا جب کام پر گئی تو واپس نہیں آئی۔
جس کے بعد اسکی ماں نے آس پاس تلاشی لی‘ اور جہاں کام کرتی تھی وہاں جاکر دریافت کیا تو پتہ چلا کہ وہ بہت پہلے چلی گئی جس کے بعد ارونا کی والدہ نے ملکاجگیری پولیس میں شکایت درج کروائی۔