حیدرآباد:26؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک بھر میں کروڑوں کے کروونا کیسس درج ہورہے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ریکارڈ کی ہورہی ہے پورے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
مرکزی حکومت ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو روکنے میں ناکام ہوگئ ہے یہہ بات کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پیرکے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ بی جے پی کے غیر دانشمندانہ ‘ غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں اوردور اندیشی کے فقدان کی وجہ سے ہی ملک میں کورونا تیزی سے پھیلا ہے
انھوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا کے ادویات پر جی ایس ٹی کم کریں‘ اور یہ نہیں بتا سکتے کہ کوروناکب تک چلتا رہے گا ۔
مرکزی حکومت کو اختیارر ہے کہ وہ ڈرگس پرائس کنٹرول ایکٹ 1995کے تحت ادوایات پر کنٹرول کرسکتی ہےاور اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئےہندوستانی شہریوں کو فائد ہ پہنچائے
اسد الدین اوسی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فوری طور پرعثمانیہ ہاسپٹل کی نئ عمارت تعمیر کی جائے
انھوں نے کہاکہ حیدرآباد کے گاندھی اور ٹمس دواخانوں میں کورونا کے مریضوں کو علاج فراہم کیا جارہا ہے لیکن بیڈس ناکافی ہورہے ہیں فوری طور پر عثمانیہ دواخانے کی نئ عمارت کی تعمیر عمل میں لائی جائےتاکہ کورونا کے مریضوں کو علاج پہنچایا جاسکے
