حیدرآباد: لڑکی کے ساتھ بدتمیز ی ریونیو انسپکٹر کی جم کر پٹائی

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔29؍ستمبر
(زین نیوز)
لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی ‘ جنسی ہراسانی او ر ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر انہیں ہراساں کرنے کے ہر روز کئی ایک واقعات پیش آرہے ہیں سماج میں انسان نما  بھیڑ چھپے بیٹھے ہیں جو اپنی گندگی ذہنیت سے مجبور لڑکیوں اور خواتین سے فائدہ اٹھانے کے لئے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں جب کبھی موقع ہاتھ لگتا ہےفائدہ اٹھانے کی حتی المکان کوشش میں لگے رہتے ہیں
 ۔ تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد کے مشیر آباد میں پیش آئے ایسے ہی ایک واقعہ میں مشیرآباد ریونیو انسپکٹر کو مقامی لوگوں نے تحصیلدار کے سامنےاس وقت جم کر پٹائی کردی جب وہ ایک لڑکی کو سرٹیفکیٹ دینے کے بہانے اسکے ساتھ بدتمیزی کردی۔
تفصیلات کے مطابق  مشیرآباد ریونیو انسپکٹروجے  نائیک نے سرٹیفکیٹ کے لیے آئی نوجوان خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی۔ وجے نے نوجوان خاتون سے کہا کہ اگر اسے سرٹیفکیٹ چاہیے تووہ اکیلے دفتر آئے‘ اس سے قبل اس نے خاتون کو ہراساں کرتا رہا ۔ آج جب وہ لڑکی اپنے والدین کو لے کر سند کے لیے گئی تھی۔ ریونیو انسپکٹر وجے نائیک  نےلڑکی کے ساتھ اس کے والدین کے سامنے بدتمیزی کی۔
جس کے بعد لڑکی کے والدین اور وہاں موجود لوگوں نے ریونیو اانسپکٹر وجے نائیک کی جم کر پٹائی کی پٹائی ہوتا دیکھ تحصیلدار ‘ نے خاموشی اختیار کرنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی ۔واقعہ کی اطلاع پرگاندھی نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اور وجے کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔