حیدرآباد:10؍جولائی
(زین نیوز)
سارقین اب صرف دکان ‘ مکانوں‘ میں ہی نہیں بلکہ قبرستانوں میں بھی سرقہ کرنے کے لگے ہیں ایسی ہی ایک پر اسرار اورانوکھی واردات حیدرآباد کے علاقے پہاڑی شریف میں واقع قبرستان میں پیش آئی جہاں قبر سے ایک دن کے بچے کی لاش غائب ہونے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔
یہ واقعہ ایک پراسرار معمہ بن گیا ہے‘ معصوم مرحوم کی میت کہاں غائب ہوگئی۔ایک ہفتہ قبل فوت ہونے والے ایک نومولودکی نعش قبر سے غائب ہونے سے یہ واقعہ منظر عام پر آیا ہےجس کے بعد سےمرحوم کے لواحقین پریشان اور تشویش میں مبتلا ہیں

‘ شہر حیدرآباد کے پرانے شہر کے پہاڑی شریف علاقہ میں واقعہ موسیٰ کالونی کے رہائشی سلمان نامی شخص کے نومولود ہ کی رواں ماہ 3؍جولائی کو موت واقع ہوگئی تھی جس کی پہاڑی شریف عیدگاہ سے متصل قبرستان میںتدفین عمل میں آئی تھی۔ ایک ہفتہ بعد 9؍جولائی کو نومولود مرحوم کے والد سلمان اپنے بچے کی قبر پر پہنچے تو دیکھ حیرا ن اور ششدر رہ گئے کہ قبر کھلی پڑی ہے اور قبر سے میت غائب ہے۔
اپنے بچے کی میت قبر سے غائب پاکر پریشان والد سلمان نے اس سلسلہ میں پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی گئی ۔ جس کے بعد پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے
قبر سے نومولود کی میت کے غائب ہونے سے کئی ایک شک و شبہات پیدا ہوئے رہے ہیں مقامی کا کہنا ہے کہ قبرستان کی صحیح طرح سے دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے قبرستا ن میں غیر سماجی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ غیر سماجی عناصر کا اڈہ بن چکا ہے