حیدرآباد میں تانیہ کی حادثہ میں موت، بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کو صدمہ

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
بومن ایرانی، ارجن رامپال سمیت دیگر ادکاروں کا اظہار افسو س 
ممبئی: 3؍اگسٹ
(زین نیوز)
بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور ان کے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ دیا نے ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو ایک بری خبر شیئرکی ہے۔ اداکارہ کی بھانجی تانیا کاکڑے، جن کی عمر صرف 21 سال تھی، انتقال کر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تانیا کی موت ایک کار حادثے میں ہوئی۔ اداکارہ نے جذباتی پوسٹ لکھی ہے، جس پر ستاروں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
دیا مرزا نے اپنی بھانجی تانیا کاکڑے کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، ‘میری بھانجی۔ میری بچی میری محبت. آپ جہاں کہیں بھی ہوں امن اور محبت پائے۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں مسکراہٹ لائے۔
 اوم شانتی۔ بومن ایرانی، ارجن رامپال، سنیل شیٹی، گورو کپور، ایشا گپتا، سدھانت چترویدی، ردھیما کپور ساہنی نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dia Mirza Rekhi (@diamirzaofficial)

ارجن رامپال نے دیا مرزا کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا، یہ سن کر دکھ ہوا۔ آپ سب کے خاندان اور ان کی روح کے لیے دعا۔کئی مشہور شخصیات نے ہاتھ جوڑ کر ایموجی بنا کر اس پر تبصرہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا، اللہ آپ کو ہمت دے۔ ایک اور صارف نے لکھا، اوم شانتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ تانیا کاکڑے کانگریس لیڈر فیروز خان کی بیٹی تھیں۔ تانیا اپنے دو دوستوں کے ساتھ گھر واپس آرہی تھی کہ ائیرپورٹ کے قریب کار حادثہ کا ہو گیا۔
جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ موجود دو افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔