حیدرآباد:19؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
حیدرآباد سٹی پولیس نے جمعرات کے روز جعلی کرنسی چھاپنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا پولیس نے اس کیس میں دو طلباء اور بارڈر سیکوریٹی فورس کے کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرتے ہوئےان کے قبضہ سے 16 لاکھ کی جعلی کرنسی ضبط کی۔
پولیس کے مطابق 29 سالہ سنتوش کمار فوٹو گرافر ، 24 سالہ جے سائی کمار ، دو طالب علم 21 سالہ دھرماجی نیرج کمار ، 20 سالہ جلیگام رام اور سدی پیٹ کا ساکن بی ایس ایف کانسٹیبل سنکیری کی 102 بٹالین سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ سرینواس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ افراد نے لیپ ٹاپ اور پرنٹر کا استعمال کرتے ہوئے سدی پیٹ کے ایک گھر میں کرنسی چھاپ رہے تھے۔
کمشنر پولیس نے مزید بتایا کہ یہ ملزمین 500 روپے کے اصل نوٹ اسکین کرنے کے بعداسکی پرنٹنگ کرتے تھے گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے جوبلی ہلز پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔