جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے تہنیت
کاما ریڈی:20؍اگسٹ
جاری کردہ :محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی
قوم وملت کے سچے اور بے لوث خدمت گذاروں کا ساتھ دینا ان کے ہاتھ بٹانا ان کی خدمات کو سراہنا چاہئے، دینی خدمت کا بدلہ تو اللہ ہی دیتے ہیں،
الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی تلنگانہ نے جناب میر مقصود علی صاحب کی دیرینہ بے لوث خدمات پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میر مقصود علی صاحب عرصہ دراز سے راجم پیٹ منڈل کی جامع مسجد و مسجد قباء کی بے لوث خدمت انجام دیتے آرہے ہیں،
جن کی زیر نگرانی الحمدللہ مسجد قباء کی تعمیر مکمل ہوئی، ابھی جامع مسجد کو شہید کرکے ازسر نو تعمیر جدید کا کام آپ ہی کی نگرانی میں شروع کیا گیا، الحمدللہ دونوں مسجدوں کے ائمہ، مکاتب کے معلمین ومصلیان مسجد سے متعلق تمام امور جناب میرمقصود علی صاحب اپنے رفقاء کے ساتھ مل کر بحسن خوبی نبھاتے ہوئے زیرتعمیر کاموں کو پایہء تکمیل تک پہنچانے کی سعی میں لگے ہوئے ہیں،
نیزمستقل مزاج بےلوث قوم کے سچے خادم کی خدمات کو سراہتے ہوئے جناب حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی نے جمعیۃ کے اجلاس میں آپ کی شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور دعاؤں سے نوازا، اسی طرح میر فاروق علی صاحب خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی نے بھی آپ کی خدمات کو سلام کیا،اس موقع پر جمعیۃ علماء کاماریڈی کے ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔