حیدرآباد میں خود ساختہ صحافی گرفتار۔کار ضبط

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:22؍مئی
(زین نیوز)
تلنگانہ میں لاک ڈاون قواعد پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں توو ہیں کچھ افراد مختلف حیلے بہانوںاور سال گذشتہ جاری کردہ پاس کا استعمال اورخود ساختہ صحافی بن کو لاک ڈاؤن میں پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش لگے ہوئے ہیں۔

 ایسے ہی ایک واقعہ میں پولیس نے ایک چکن سنٹر بیوپاری کو حراست میں لیتے ہوئے کار کو ضبط کرلیا۔ یہ واقعہ چلکل گوڑا پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ ایک چکن ( مرغ) بیوپاری لاک ڈاون کی پابندیوں کے دورا ن چھوٹ پانے کے لئے اپنی کار پر یس کا اسٹیکر چسپاں کرکے گھوم رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چلکل گوڑا سیتا پھل منڈی کے گاڑیوں کے چکینک کے دوران پولیس نے اُوپندر نامی ایک شخص کارمیں ایا تو پولیس کے روکنے پر اس نے رعب جمانے کی کوشش کرتے ہوئے خود کو رپورٹر بتا یا جس کے بعد پولیس نے اس سے کام کرنے والے اخبار کا نام اور شناختی کارڈ دیکھانے کا مطالبہ کیا جس پر وہ خاموشی اختیار کربیٹھا جبکہ اسکی کار پریس کا اسٹیکر چسپاں تھا ۔
دراصل میں وہ ایک چکن سنٹر کا مالک تھا جس نے لاک ڈاون میں چھوٹ نہ ملنے کی وجہ سے اپنی ذاتی کار TS09EF4174 کو پریس کا اسٹیکر چسپاں کرکےگھو م رہا تھا

سرکل انسپکٹر نریس نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پراُوپندر پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کار ضبط کرلی گئی ہےاو ر پریس کے نام پر جعلسازی کرنے کی پاداش میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ لاک ڈاون قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائیگی

وہیں جوبلی ہلز پولیس نے ایک شخص کو دھوکہ دہی کے معاملہ میں حراست میں لیا ہے سائبر آباد ایس بی کے ایڈیشنل ڈی سی پی نے ایک شخص کو ایمرجنسی ہنگامی حالات میں جانے کے لئے پاس جاری کیا تھا جس کی گذشتہ سال 31 مارچ کوختم ہوگئی تھی

تاہم متعلقہ شخص دوسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن میں اسی پاس کو استعمال کررہا تھا جوبلی ہلز پولیس نے گہرائی سے تلاشی لی تو پتہ چلا کہ یہ شخص گذشتہ سال کا پاس استعمال کررہا تھا اسے بھی حراست میں لیکر مقدمہ درج کیا ہےاورپاس کو پھاڑ دیا