کورٹلہ 22/مئی
(زین نیوز)
یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ دی جارہی ہیکہ شہر کورٹلہ کے محلہ رحیم پورہ بابری چوک سے تعلق رکھنے والے جناب عبدالمجید صاحب کا انتقال ہوچکا ہے۔
نماز جنازہ بعد نماز عشاء مدینہ مسجد رحیم پورہ میں اداکی جائے گی اور تدفین مسجد عرفات سے متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔ مرحوم کے فرزند عبدالمبین نے تمام دینی بھائیوں سے اپنے والد کے حق میں دعاے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
عبدالمجید صاحب کے انتقال پر صدر پریس کلب کورٹلہ جناب مکررات چندرشیکھر،محمد سلیم فاروقی نائب صدر،محمد جہانگیر احمد چاند،محمد الیاس احمد خان،محمد انور صدیقی،محمد فیروز الزماں،محمد واثق الرحمن،محمد ساجد،محمد صلاح الدین،محمد عبدالمصور،اور دیگر نے اپنی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔
مرحوم عبدالمتین نامہ نگار چورکلو تیلگو ڈیلی،عبدالمبین صحافی وکنٹراکٹر کے والد محترم ہیں
یہ بھی پڑھیں : حیــــــــدرآباد میں خود ساختہ صحافی گرفتــــــار🔸 کار ضبـــــط
