حیدرآباد میں سوگی اور زوماٹو فوڈ ڈیلیوری بوائزکی گاڑیاں ضبط۔ جرمانہ عائد

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:22؍مئی
(زین نیوز)
شہر حیدرآبادمیں آج صبح سے ہیسوگی اور زوماٹوفوڈ ڈیلیوری بوائز( لڑکوں )کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فوڈ ڈیلیوری کرنے والے لڑکوں کو پولیس نے روک لیا اور کچھ جگہوں پر لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کی جانب سے ایل بی نگر‘ خیریت آباد‘ پٹنی سنٹر‘افضل گنج‘کے علاوہ کئی علاقوں میں ڈیلیوری بوائز کی سینکڑوں گاڑیان ضبط کرلی گئیں ہیں

جس کے نتیجے میں وہ صبح سے ہی کھانا فراہم نہیں کرسکے ہیں‘ پولیس نے ڈیلیوری بوائز کی گاڑیاں ضبط کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے ہیں جس کے خلاف شدد ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے

فوڈ کی یلیوری میں تاخیر جرمانے کا باعث بن سکتی ہے ، لیکن وہ لوگ جو لاک ڈاؤن کے دوران خراب صحت یا پریشانی کا شکار ہیں انھیں آرڈپر کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

ڈیلیوری بوائز کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوڈ سپلائی کی اجازت ہونے کی بناء پر ہی وہ فوڈ سپلائی کے لئے نکلے ہیں اگر پہلے آگاہ کیاجاتا یا پیشگی اطلاع دیجاتی تو وہ باہر ہی نہیں نکلتے۔ ڈیلیوری بوائز کی یہ بھی شکایت ہے کہ گاڑیاں ضبط کرنے کےبعد گھنٹوں ٹھہرایا گیا ہے

دوسری طر ف پولیس کا کہنا یہ ہے کہ وہ صرف آرڈر کے بغیر جانے والی فوڈ کی فراہمی کی گاڑیاں ضبط کر رہی ہیں۔