حیدرآباد: ہوٹل کی بریانی کھانے سے 13 سالہ لڑکا فوت۔افراد خاندان کا فوڈ پوائزنگ کاالزام

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد :20؍اگست
(زین نیوز؍ایجنسیز)
بریانی کھانے کے بعد ایک 13 سالہ لڑکے کی مبینہ طور پر موت واقع ہوگئی یہ واقعہ  تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ایک ہفتہ قبل لکڑی کا پل کے ایک ہوٹل سے خریدی گئی بریانی کھانے کے بعد لڑکا فوت ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خیرت آباد میں رہائش پذیر اس خاندان نے 13 اگست ہفتہ  کو لکڑی کا پل کے ایک ہوٹل سے بریانی خرید کر پارسل لائے اور رات کے کھانے پر کھائی۔ 4 افراد  پر مشتمل خاندان میں ایک شخص، اس کی بیوی اور دو بچے (لڑکی اور لڑکا) نے سوریا پیٹ سے واپسی کے دوران  لکڑی کا پل پر واقع ایک ہوٹل سے بریانی خریدی  اور جب وہ گھر پہنچے تو انہوں نے اس رات بریانی کھائی اور سو گئے،
جس کے بعد لڑکا اگلی دوپہر تک نہیں اٹھا اور موت کی آغوش میں چلا گیا  سیف آباد پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کی جانچ پڑتال کرنے پرلڑکا مردہ پایا گیا۔
 جبکہ کے لڑکے کے والداور بہن کی طبیعت بھی ناساز تھی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ لڑکے کی موت کے بعد اہل خانہ نے سیف آباد پولیس سے رجوع ہوئے اور پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکے کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔
 بریانی کے نمونے لیے گئے اورجانچ کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے گئے ہیں ۔پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ رپورٹوں کی بنیاد پر ہی مناسب کارروائی کی جائے گی۔
متوفی لڑکے کے افراد خاندان نے الزام لگایا کہ سوریا پیٹ سے واپس آنے کے بعد انہوں نے سونے سے پہلے صرف بریانی کھائی تھی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کی موت بریانی کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ سے ہوئی ہے۔اس معاملہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور مزید تفتیش جارہے۔یہ فرانزک سائنس لیبارٹری کے رپورٹس کے آنے کے بعد ہی صحیح طور پر واضح ہوسکے گا کہ لڑکے کی موت بریانی کھانے سے ہوئی یا کسی اور وجہ سے ہوئی۔