دریا کے تیز بہاو میں پھنسے ہاتھی کے بچےکو ماں کی ممتا نے بچالیا

تازہ خبر

دل کو چھولنے والا منظر

نئی دہلی : 26؍جون
(زین نیوز)
دنیامیں ماں کا کوئی متبادل نہیں ہوتا ہے ماں کی محبت لاثانی ہوتی ہے انسان ‘ جانور‘ چرند ‘ پرند سب میں ماں کی ممتا کا ایک جز ہوتا ہے وہ بے مثال ہوتا ہےخالق کائنات نے اپنی صفت رحمانیت کی چادر ماں باپ کے قلوب پر ڈال رکھی ہے جس کی وجہ انہیں اولاد کے ساتھ فطری شفقت محبت ہوتی ہے اس محبت کا حسین منظر جانور چرند پرند میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ جب اپنے بچوں پر کوئی آفت آجاتی ہے تو ماں ہر طوفان سے لڑنے تیار ہوجاتی ہے یہاں تک کہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے درندوں سے تک لڑ جاتی ہے
ایسے ہی ایک واقعہ میں دریا کے تیز بہاومیں پھنسے ہاتھی کے بچے کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھیوں کا ایک غول جنگل میں سے بہتی ہوئی ندی کو عبور کر رہا ہے۔ تمام ہاتھی دریا عبور کر کے دوسرے سرے پر پہنچ جاتے ہیں۔

اس دوران ہاتھی کا بچہ دریا کی تیز لہروں میں پھنس جاتا ہے۔
اس ویڈیو کو آئی ایف ایس آفیسر پروین کاسوان نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ جس کے بعد یہ ہر طرف وائرل ہو رہا ہے۔

کسوان نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا – ہتھینی کی اپنے بچے کو ڈوبنے سے بچانے کی یہ ویڈیو، آج دیکھنے والی سب سے خوبصورت چیز۔ یہ ویڈیو شمالی بنگال کے نگر کٹا کے قریب شوٹ کیا گیا ہے

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے قریب کھڑا ہاتھی اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے

لیکن تیزبہاو کی وجہ سے یہ بہنے لگتا ہے۔ بچے کو بچانے کے لیے ہاتھی اس کی طرف دوڑتا ہے اور اسے اپنی سونڈ سے پکڑ کر اپنی جان بچا لیتا ہے۔
اس کے بعد ہاتھی دریا پار کرتے ہوئے اسے بحفاظت اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔
ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے