دواخانہ سےحاملہ خاتون پر اسرارطورپر لاپتہ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:24؍مئی
(زین نیوز)
صحت سے متعلق معائنہ کے لئے دواخانہ آئی ہوئی حاملہ خاتو ن کےلاپتہ ہوجانے سے سنسنی پھیل گئی۔
یہ واقعہ حیدرآباد کےملک پیٹ علاقہ میں پیش آیاجہاں آ ج صبح30-7 بجے بابا نگر سے تعلق رکھنے والی 20؍سالہ حاملہ خاتون اپنی بہن کے ہمراہ چیک اپ( معائنہ ) کے ملک پیٹ سرکاری دواخانہ پہنچی تھی تاہم اسکی بہن کو دواخانہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ گیٹ کے پاس ہی رک گئی۔

دواخانہ کے اندر گئی ہوئی کریمہ کے بہت دیر تک واپس نہ آنے پر اسکی بہن جو ساتھ آئی تھی دواخانہ کے اندرپہنچ کر اپنی بہن کے متعلق دریافت کیا اورتلاش کرنے لگی۔ دواخانہ احاطہ میں تلاشی لینے کے بعدکوئی اتہ پتہ نہیں چلا۔موبائل فون بھی بند( سوچ آف) آنے سے پریشان حال بہن نے اپنے افراد خاندان کو آگاہ کیا۔

جس کے بعد کریمہ کے افراد خاندان نے چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن میں اس لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی۔پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرکرکے بعد تحقیقات۔کا آغاز کردیا۔

پولیس دواخانہ میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہےدواخانہ سے حاملہ خاتون کےلاپتہ ہوجانے کے بعد ملک پیٹ سرکاری دواخانہ میں ہلچل مچ گئی

مذکورہ خاتون کو اسپتال سے وہ کسی نوجوان کے ساتھ آٹو میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد میں اس نے
اپنے شوہر کے سیل فون پر ایک مسیج بھیجا جس میں اس نے لکھا کہ وہ محفوظ ہے اور فی الحال وہ محبوب نگر میں ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس نوجوان کے ساتھ گئی تھی۔