دو تیز رفتار کارو ں کے درمیان تصادم۔ 8؍افراد ہلاک

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:23؍جولائی
(زین نیوز)
ناگرکرنول ضلع کے سری شیلم  قومی شاہراہNH765 پر آج شام پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 8؍افراد کی برسر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے دیگر دو زخمی ہوئے ہیں جنھیں ابتدائی طبی امداد کے لئے دواخانے منتقل کیا گیا ہے ۔

یہ حادثہ اچم پیٹ منڈ ل کے چنارم گیٹ کے قریب پیش آیا۔حیدرآباد سے سری شیلم جانے والا ایک خاندان اور سری شیلم سے واپس آنیوالا ایک خاندان جو کاروں میں سوار تھے دو تیزرفتار کاریں آپس میں مخالف سمت میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے کاروں میں سوار 8 افراد کی بر سرموقع موت واقع ہوگئی ۔

حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ دونوں کاروں کے پرخچے اُڑ گئے۔ مہلوکین کی کچھ نعشیں کاروں میں دھنس گیں اور کچھ سڑک پر بکھر پڑیں ۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا زخمیوں کو فوری طور پردواخانے منتقل کردیا ۔

پولیس نےضابط کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے دواخانے منتقل کردیامزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ مہلوکین کے متعلق ابھی پوری تفصیلات معلوم نہیں ہوسکں ہیں

ناگر کرنول ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ پر وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے گہر ے دکھ و رنج کا اظہار کیا انھوںنے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی رکن اسمبلی گواالا بالا راجو سے فون پر بات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں اور زخمیوں کو قریبی دواخانے منتقل کرتے ہوئے بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی