دیرینہ حل طلب مسائل کی عدم یکسوئی سے مایوس برقی ملازم کی خودکشی

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال :7؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست میں گذشتہ چند ماہ سے برقی ملازمین کے مسائل اور دیرینہ حل طلب مطالبات کویکسوئ کو لیکر احتجاج چل رہا ہے ایسے میں جگتیال منڈل کے پولاس موضع میں واقع برقی سب اسٹیشن کا ملازم ای بی راجو نامی درخت سے پھندالگاکر خودکشی کرلیا‘ خودکشی سے قبل اس نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں خدمات انجام دینے والے23؍ہزارعارضی ملازمین کےلیے بھی اے پی ایس ای بی رول پر عمل درآمد کیا جائے

آپرئیٹر اے بی راجو کی خودکشی کی اطلاع پرٹرانسکوایمپلائز یونین کے قائدین نے متوفی کے مکان پہنچ کرغمزدہ افرادخاندان کو پرسہ دیا اور اپنے گہرے غم کا اظہار کیا۔
ا س موقع پر ضلعی صدر رام جی نائیک نےریاستی حکومت مطالبہ کیا کہ حکومت کم ازکم اب تو بھی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کرے اور ملازمین کو خودکشیاں کرنے سے بچائے۔