بہن کو فراخدلانہ جہیز دینے کا گمان۔بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد7؍مارچ
( نمائندہ خصوصی)
آندھر اپردیشں ریاست کے پر کاشم ضلع کے قاضی پور میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک بھائی نے بہن کی شادی رکوانے کے لئے اپنی ماں کا قتل کر دیا ۔
سب انسپکٹر بالاکر شنا کی تفصیلات کے بمو جب قاضی پور منڈل کے ساکن وینکٹ ریڈی اور ارونا جوڑے کو دو بچے ایک لڑ کا اور ایک لڑ کی ہے ۔
لڑ کا ہر یش کمار رےڈی ذ ہنی مریض ہے جبکہ لڑ کی کلیانی بی فارمیسی کی طا لبہ ہے ۔
کچھ دنوں سے کلیانی کی شادی کے لئے رشتہ کی تلاش کی جا رہی تھی اور حال ہی میں رشتہ طئے ہو ا تھا مارچ کے آخر ی ہفتہ میں شادی مقرر تھی ۔شادی کی تیاریوں کودیکھتے ہو ئے ہر ےش کمار نے والد ین سے بحث بھی کی تھی کہ وہ تمام رو پئے بہن کی شادی میںہی خر چ کر دیںگے تو اسکے لئے کچھ بھی نہیں بچے گا ۔

اس نے ایک مر تبہ ماں یا بہن دونوں میں سے کسی ایک کو قتل کر نے کی دھمکی بھی دی تھی لیکن والدین نے اسے ذ ہنی مریض سمجھ کر اس کی ان باتوں کو نظر انداز کر دیا۔ تا ہم اسکےوالد کے کھیت کوجانے کے بعد جب ماں گھر پر تنہا تھی تب اس نے وزنی پتھر سے متعدد مر تبہ سر پر وار کر تے ہو ئے اس کو قتل کر دیا
ایس آئی با لا کر شنا نے مقدمہ درج کر تے ہو ئے تحقیقات کا آ غاز کر دیا۔