دین کا مجاہد آغوشِ رحمت میں

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی

مولوی سید شمس الدین صاحب کے انتقال پر ملال پرمجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا اظہار تعزیت 
کاما ریڈی:24؍اگسٹ
(پریس نوٹ)
مولوی سید شمس الدین صاحب سابق امام مسجد اپلوائی معلم مکتب مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی تلنگانہ کے سانحہ ارتحال پر مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی صدر وٹرسٹان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے تعزیت مسنونہ پیش کی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ موت یقینی اور اٹل ہے

یوں تو دنیا میں بہت سے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں لیکن خدا کے کچھ خاص بندے ہوتے ہیں جو گمنامی میں بھی اللّٰہ کے دین کی خدمت کو زندگی کا اہم ترین مشغلہ بنالیتے ہیں انہی میں سے جناب مولوی سید شمس الدین صاحب ہیں جنہوں نے کاماریڈی کے مختلف دیہاتوں میں کم و بیش چالیس سال سے امامت و تدریس کی خدمت انجام دی ہے ، آج وہ دار فانی سے دار بقاء کوچ کرگئے ہیں 21سال قبل قادیانی کاماریڈی کے اطراف میں دندناتے پھر رہے تھے کئی دیہاتوں پر اپنا شکنجہ کس چکے تھے ایسے وقت میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا قیام عمل میں آیا ایسے وقت میں دیہاتوں میں رہ کر امامت و تدریس کی خدمت انجام دینا بہت ہی مشکل کام تھا

گاؤں دیہات میں بے سروسامانی مقامی احباب کی جانب سے کسی بھی قسم کی سہولت ملنا تو دور کی بات کوئی بات کرنے اور ملنے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا تھاقادیانیت کا زہر اتنا بڑھ چکا تھا کہ کسی قسم کی بات کو سننا گوارا نہیں تھا ایسے وقت میں مولوی شمس الدین صاحب مجاہد ے کے ساتھ بحیثیت معلم اطراف کے بیشتر متاثرہ دیہاتوں میں قادیانی کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا، مقامی احباب کو مکمل حکمتِ عملی اور پوری بصیرت کے ساتھ اللہ کے دین اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے عقیدہ کی دعوت دی ، بچوں کو کلمہ نماز کا پابند بنایا، دعوت وتبلیغ کی مبارک چلت پھرت میں بھرپورحصہ لیا

مقامی احباب کو دعوت و تبلیغ سے جوڑنے میں بہت کوششیں کی ، آپ کی زیر سرپرستی نوجوان راسخ العقیدہ ہوئے آپ مکتب کے پڑھے ہوئے تھے لیکن علماء کی صحبت دعوت و تبلیغ کی مبارک محنت کی برکت سے اچھے انداز میں کام کرنے کا سلیقہ رکھتے تھے آپ میں بہت سی خوبیاں تھیں، اس موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے تمام ذمہ داران و ٹرسٹیان وکارکنان دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کے تمام حسنات کو قبول فرمائے سیئات سے در گذر فرمائے عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات کی برکت سے روز محشر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائیں بچوں کو اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آبجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم