دیوبند کی سماجی شخصیت قاضی محمد انوار کاسانحہ ارتحال

تازہ خبر قومی

مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سکریٹری کی حیثیت سے قاضی انوار کی بہترین خدمات 

دیوبند، 13؍ مارچ
(رضوان سلمانی)
دیوبند کی معروف ومقبول سماجی شخصیت اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سابق سکریٹری قاضی محمد انوار کا طویل علالت کے بعد اپنی رہائش گاہ محلہ شاہ بخاری میں انتقال ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔قاضی محمد انوار کے انتقال کی خبر سن کر عزیر واقارب،دارالعلوم دیوبند،دارالعلوم وقف دیوبند،مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند،پبلک گرلز انٹر کالج،مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ،مدنی آئی اسپتال دیوبند،مسلم فنڈ کمرشیل انسٹی ٹیوٹ پریس ایسوسی ایشن اوردیوبند کی سماجی وسیاسی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ محلہ شاہ بخاری پہنچ کر اہل خانہ وجملہ پسماندگان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔

قاضی محمد انوار تقریباً گذشتہ چار سالوں سے بیمار اور صاحب فراش تھے۔ان کے انتقال پر قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قاضی محمد انوار کا مدنی خاندان سے قدیم اور روحانی تعلق تھا وہ میرے قریبی اور بے تکلف ساتھیوں میں سے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ قاضی مرحوم کا شمار بہترین اور خوش الحان حفاظ میں ہوتاتھا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے درجات بلندکرے اور جملہ پسماندگان ولواحقین کو صبر جمیل سے نوازے آمین۔

مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے قاضی محمد انوار کی وفات پر اپنے شدید صدمہ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وفات ان کا اور ان کے اہل خانہ کا ذاتی نقصان ہے۔قاضی انوار مرحوم ان کے والد مولانا محمد حسیب صدیقی مرحوم کے بچپن کے ساتھیوں میں سے تھے اور ہم سب کے سرپرست تھے حقیقی معنی میں ہم آج یتیم ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام متعلقین ،لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے قاضی انوار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیوبند کی معروف شخصیات میں سے تھے ،بلند اخلاق اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے ،ہر ایک کی خوشی وغم میں شریک رہنے کے علاوہ موصوف گوناگوں صلاحیتوں کے مالک تھے ،ان کی وفات سے دیوبند میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا مشکل ہے ۔مسلم فنڈ کے سکریٹری محمد انس صدیقی ،نائب منیجر سید آصف حسین اور تمام ذیلی اداروں کے ذمہ داران نے بھی قاضی انوار کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔قاضی محمد انوار کے انتقال پر خانوادہ شیخ الہند ریاض محمود نے اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاضی محمد انوار آستانۂ شیخ الہند کے ایک اہم فرد کی حیثیت رکھتے تھے جو آج ہم سے رخصت ہوکر اپنے رب حقیقی سے جاملے۔اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے آمین۔

فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی ؒ کے زمانۂ حیات سے ہی قاضی انوار مرحوم مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے فعال اور سرگرم رکن رہے ۔بعد ازاں ادارہ کے سابق فاؤنڈر سکریٹری مولانا شیم احمد عثمانیؒ کی وفات کے بعد سال 2000میں قاضی محمد انوار کو مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی منتظمہ کمیٹی کا سکریٹری منتخب کیا گیا ۔قاضی انوار مرحوم نے 18؍سالوں تک بحیثیت سکریٹری ادارہ کی بہترین خدمات انجام دیں لیکن سال 2019میں انہوں نے اپنی طبیعت کی مسلسل ناسازی کے باعث سکریٹری شپ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔

قاضی محمد انوار مرحوم نہایت مخلص،خوش مزاج،ملنسار،متواضـع ضرورتمندوں اور بے سہاروں کا سہارا تھے ہر دلعزیر شخصیت ہونے کے ساتھ وہ چلتی پھرتی انجمن تھے

ان کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی،دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی،مولانا ندیم الواجدی، دارالعلوم وقف کے شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، ریکس ریمیڈیز دہلی کے ڈائریکٹر منیف اختر عثمانی،مولانا زکریا قاسمی نانوتوی،اشرف کریم عثمانی،کھتولی کی مشہور ومعروف شخصیت محمد کامل،مولانا محمد شارق،سابق چیئرمین انعام قریشی،جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید،ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید، ڈاکٹر خلیل حسینی،ڈاکٹر ایس اے عزیر،مولانا سفیان علی،راحت خلیل،جمشید انوار صدیقی،مولانا محمد مدنی،مولانا احمد سعد،مدنی ٹریولز کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی،سلیم احمد عثمانی،فائز سلیم صدیقی،ڈاکٹر محمد ایاز صدیقی،عدیل صدیقی،مدرسہ مرادیہ مظفرنگر کے مہتمم مولانا مفتی خلیل الرحمن،تسمیہ جونیئر ہائی اسکول کے پرنسپل جاوید مظہر،فیض عام انٹر کالج میرٹھ سے شارق عثمانی،طیب رضوی،اشرف عثمانی،تنظیم وترقی کے رکن محمد ندیم،ریحان الحق،مولوی محمد عمیس صدیقی،صدر الزمان،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم،نوید اقبال اعظم،مولانا محمد غانم،تاج عثمانی،محمد رفیع،ذیشان عمر،تنویر احمد،سہیل اختر،آصف صدیقی،فیضی صدیقی،مولانا محمد شاداب،مرکزی جامع مسجد کے متولی حافظ محمد انور عثمانی،خرم عثمانی،مولانا مفتی عارف قاسمی،قاری واصف عثمانی،قاری فوزان،قاری محمد عاصم،ناگل برانچ کے منیجر ساجد حسین،جاوید عثمانی،قاری زبیر،محمد فیصل،کلیم ہاشمی،نجم عثمانی،اسرار احمد،سید وجاہت شاہ،فیض الحسن،ندیم عثمانی،سید انور تکریم،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، شمیم عثمانی،معین صدیقی،محمد سعود،حکیم محمد ارشد،محمد اسلم ،فرحت عثمانی ایڈوکیٹ ، رضوان سلمانی اورسمیر چودھری سمیت دیوبند کی سیکڑوں سیاسی وسماجی شخصیات نے اس سانحہ وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

صبح گیارہ بجے مرحوم کی نماز جنازہ مولانا سید ارشد مدنی نے دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں ادا کرائی۔بعد ازاں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین قبرستان قاسمی میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے