جگتیال13؍مارچ
( زین نیوز )
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کےملا پور منڈل کے موضع میں کتوں کے ہجوم نے ایک معمر خاتون پر دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے بری طرح سے زخمی کردیا جس کی وجہ سے خاتو ن چہرہ ناقابل شناخت ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ 80سالہ لسماں بائی نامی نحیف خاتون پر کتوں کی ٹولی نے چہرہ پر اس طرح حملہ کیا کہ اسکی ٹھوڈی ‘ ناک‘ ‘ جبڑے‘ ‘ ہونٹ‘ اور پیشانی کی ہڈی اور آنکھ کو نوچ دیا جس کی وجہ سے اسکا چہرہ گوشت کے لوتھڑے میں تبدیل ہوگیا۔
اس حملہ میں معمر خاتون کے جسم سے جو کچھ بھی خون تھا بہہ گیا اور وہ صرف ایک آنکھ سے دیکھنے کی قابل رہی مگراس کا بچنا اور چہرہ کو سابقہ حالت میں آپریشن کے ذریعہ لانا نا ممکن ہے ‘حملہ اتنا شدید تھاکہ ناک کی نتھنوں کو بھی کتوں نے نو چ دیا۔

اس ضیعف خاتون کو زخمی اور تشویشناک حالات میں گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیاگیا۔کتوں کے جھنڈ کے حملہ کے بعد موضع میں خوف و ہراس کاماحول پیدا ہوگیا اور ادارے مجالس مقامی ( گرام پنچایت) کے حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ۔آواہ کتوں کی موجودگی سے موضع میں معصوم بچوں اور خواتین و معمرین کی آمد و رفت بھی خطرے سے خالی نہیں ہے
موضع کی عوام کے مطاب۔آوارکتوں کے تعلق سے گرام پنچایت کے عہدیدار وں کو بار بار توجہ دہانی کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھا یا گیاآوارہ کتوں کے جھنڈ راہگیروں اور مسافروں پر اچانک حملہ آور ہو کر انہیں شدید طور پر زخمی کررہے ہیں، بالخصوص معصوم بچوں کا گلی محلے میں کھیلنا دشوارہوگیا ہے۔
