وزیراعظم نریندر مودی اپنی آنکھیں کھولنے اوزرعی قوانین پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کی ضرورت۔کانگریس سینئر رہنما

مسٹر ٹی جیون ریڈی
جگتیال 27؍جنوری
زین نیوز
مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زرعی قوانین کی وجہ سے کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کی ضمانت بھی نہیں رہی۔‘ دہلی میں پیش آئے تشدد کے واقعہ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اپنی آنکھیں کھولنے اوزرعی قوانین پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس کے سینئر قائد و حلقہ گرائجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے اپنی رہائش گاپر آج میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ گذشتہ روز کسان ٹریکٹرریلی کے دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اسکے لئے راست طور پر مرکز ذمہ دار ہے
مسٹر جیون ریڈی نے اخبار کا تراشہ میڈیا کے نمائندو کے روبرو پیش کرتے ہوئے بتایاکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی لال قلعہ پر کسانوں کا پرچم لہرانے والادیپ سدھو ‘نامی نوجوان نریندر مودی کا رفیق کار ہے جس کی تصاویر اخبارات اور شوشیل میڈیا کی زینت بنی ہیں۔انھوں نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومت کسانوں کے ساتھ کے کھلواڑ کررہے ہیںاور کسانوں کو کے خدشات کو دور کرنے کے بجائے انھیں نظر انداز کرررہے ہیں مسٹر ریڈی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ابتداء میں مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کی مخالفت کی تھی اب یو ٹرن لیکر ریاست میں نئے زرعی قوانین پر عمل درآمد کررہے ہیں‘ کے سی آر نے جائز کمائی کے تحفظ کے لئےکسانوں کی زندگیوں کو مودی کے پاس یرغمال بنائے رکھا ہے
انھوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آخر کے سی آر کے یوٹرن لینے کیا وجوہات ہیں۔ریاست میں دہلی طرز کے واقعات رونما نہیں ہونے چاہیےاگراگلے سیزن میں حکومت کی جانب سے اناج خریدنے کے لئے اگر کسانوں کے لئے خریدی مراکز کا قیام عمل میں نہ لایا گیا تو تلنگانہ میں بھی دہلی جیسے حالات کا پیدا ہونا یقینی ہے لہذا ریاستی حکومت فوراً دھان خریدی مراکز کے قیام کا فوراً فیصلہ لے جو محبت کے سی آر کو رائس ملرس پر ہے و کسانوں پر دیکھائیں۔مسٹر ٹی جیون ریڈی نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو حکومت کو چیلنج کیاکہ انھیں نئے زرعی قوانین پر اتنا ہی اعتماد ہے تو انتخابات منعقد کروائے عوام ہی اسکا جواب دینگے۔اس پریس کانفرنس میں کانگریس قائدین مسٹر بنڈہ شنکر‘ بھاسکرریڈی‘ جگدیشور ایڈوکیٹ‘کونسلر گاجولہ راجندر‘اور دیگرموجودتھے
