ممبئی پولیس کی حراست میں ممبئی کا نیا ڈان

تازہ خبر قومی

ممبئی :6؍فروری
ویب ڈیسک
ممبئی پولیس نے خطرناک ملزم کنن چنئی درائی کوگرفتار کرلیا ہے جو ممبئی کا نیا ڈان بننے کی خواب لیکر جنوبی بھارت سے ممبئی پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کنن چنئی درا ئی ممبئی کا نیا ڈان بننے کی خواب لیکر جنوبی بھارت سے ممبئی پہنچا تھا اس نے ممبئی میں اپنی دھاک جمانے کے لئے مزدور یونین سے جڑا اور اس کے بعد یونین میں رہتے ہوئے وصولی، دھمکی، مار پیٹ اور قتل کی کوشش جیسی وارداتوں کو انجام دیتا رہا اور ان سب وارداتوں کے بعد یہ روپوش ہو جاتا تھا۔ خطرناک ملزم کنن چنئی درائی کو پولیس نے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا۔ کننن چنئی درائی کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جب اس کی گرفتاری ہوئی، تو تفتیش کا سلسلہ آگے بڑھا جس میں ملزم نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ وہ جنوبی بھارت سے ممبئی چھوٹا راجن کی طرز پر ڈان بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔اسے ڈان بننے کا ایسا نشہ تھا کہ اس نے 2017 میں ممبئی کے سہار علاقے میں ایک مسجد میں گھس کر ایک شخص کا قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔