رکن اسمبلی سنجے کمار کے ہاتھوں شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال19؍فروری
زین نیوز
چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کی آج نقاب کشائ کی جس کو شہر جگتیال کے بلدی وارڈنمبرس14،16 اور 32، کے چوراستہ پر واقع ہنمومان مندر کے روبرو تنصیب عمل میں لائ گئ اور اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ یہ اُن کےلئے بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ شیواجی ایک عظیم ہستی کے مجسمہ کی نقاب کشائ کا موقع ملا جو ایک بہادر اور سورماتھے۔اس پروگرام میں بلدی کونسلر س کوتوری پدما۔( کوتوری شیکھر)کورے گنگاملاوا‘ بنڈاری رجنی‘ نریندر‘ کیسری انیل‘ اے ایم سی ڈائرکٹر ملیا‘ ٹی آرایس قائدین بوگا پراوین‘ چنتا گنگا دھر‘ ٹاون یوتھ نائب صدرراجو‘ ابھی‘ راجنا ‘ اور دیگر نے حصہ لیا۔یہاں اس امرکا تذکرہ ضروری ہے کہ شہر جگتیال کے تین کھنی چوراستہ پر مجاہد آزادی و ملک پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد مینار کے تعمیر کے لئے ریاستی وزرا‘ اور ضلعی حکام سے بار بار نمائندگی کی جاچکی ہے جبکہ 1989میں بلدیہ جگتیال میں قرار منظور کی گئی تھی لیکن فرقہ پرستوں کی جانب سے ہر بار رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں شہر جگتیال میں شیواجی‘ کئے علاوہ کئی ہندو مذہبی رہنماؤں کے مجسمہ کی تنصب عمل میں لائی جارہی ہے لیکن مولانا ابوالکلام آزاد کے مجسمہ کو لیکر مسلۂ کھڑ ا کیا جارہا ہے۔