زبان کو لگام دیں۔بصورت دیگر خمیازہ بھگتنے کا انتباہ۔ ایم پی۔ ڈی اروند کا پتلہ نذر آتش

بین الریاستی تازہ خبر

مٹ پلی :19؍فروری
زین نیوز
بھارتیہ جنتا پارٹی رکن لوک سبھا حلقہ نظام آباد مسٹر دھر م پوری اروند کی جانب سے رکن قانون سازکونسل نظام آباد مسز کے کویتا کے خلاف کئے گئے نازیبا ریمارکس کےخلاف تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے کارکنوں نے آج مٹ پلی منڈ ل کے جگا ساگر موضع میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوۓعلامتی پتلہ نذر آتش کیااور مخالف اروند نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ٹیآرایس قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اروند پرسڑک چھاپ فرہادوں کی طرح زبان استعمال کرنے نچلی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے انہیں اپنی زبان کولگام دینے کاانتبادیااورساتھ ہی خبردارکیا کہ وہ بھی زبان رکھتے ہیں اور انہیں اسی انداز جوابی حملہ کا سامنا کرنے کےلیے تیار رہنے پرزوردیا۔ان احتجاجیوں نے ریمارک کیاکہ بی جے پی قائد ین مرکزی حکومت کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کےلیے اس طرح کیاوچھی حرکت پراتر آۓ ہیں جس کو مہذب سماج برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اروند چیف منسٹر تلنگانہ اور ٹی آریس قائدین کے خلاف بھی زبان درازی کرتے ہوۓبے بنیاد الزامات عایدکررہے ہیں جس سے انہیں باز آجاناچاہیے ورنہ انہیں اسکا خمیازہ بھگتناپڑہیگا جس کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔