رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند ابن الوقت ۔عوام سے دھوکہ دہی کا الزام

بین الریاستی تازہ خبر

رکن قانون سازکونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی کی سخت تنقید
آرمور:22؍جون
(زین نیوز)
کانگریس پارٹی سینئر قائد ایم ایل سی جیون ریڈی سابقہ وزیر متحدہ آندھرا پردیش سدرشن ریڈی نے آرمور کا دروہ کرتے ہوئے متوفی سابقہ ایس سی سیل ضلعی صدر پی سی بوجنا کے مکان پہنچ کر انکے افراد خاندان سے اظہار تعزیت پیش کیا اور بتایا کہ کانگریس پارٹی پی سی بوجنا کے افراد خاندان کے ساتھ رہے گی اور ہر ممکنہ تعاون کرے گی اور انکی خدمات کا ذکر کیا بعد اذاں کانگریس حلقہ اسمبلی انچارج آرمور ائے بی سرنیواس چنا کے مکان پر پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا

اس موقع پر ایم ایل سی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت کسانوں کو پوری طرح نظر انداز کررہی ہے متحدہ آندھرا پردیش میں کسانوں کو قرض کی معافی کے علاوہ مختلف اسکیمات کے ذریعہ سبسیڈی دی جاتی تھی لیکن چند پیداواری اجناس کے علاوہ تمام اجناس کو سبسیڈی سے محروم کردیا گیا

جس کی وجہہ کسانوں کو خانگی کمپنیوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے اس کے علاوہ نقلی اجناس کا چلن عام ہوچکا ہے جس سے کسان پریشانی کا شکار ہورہے ہیں یہاں پر ریاستی حکومت اور دوسری طرف مرکزی حکومت نئے قوانین لاکر کسانوں کو پریشان کر رہی ہے

اس کے علاوہ رکن پارلیمنٹ ضلع نظام آباد ڈی اروند کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ ابن الوقت ہیں انھوں نے ہلدی بورڈ دلانے کا تیقن دیتے ہوئے کسانوں کو گمراہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی‘ انتخابی وعدے صرف کاغذی بن کر رہ گئے ہیں مرکز ی حکومت کے فنڈس سے کوئی ترقیاتی سرگرمیاںنہیں ہیں سوائے بیان بازی کے کچھ نہیں ہے۔ دوسری طرف ریاستی حکومت ہلدی کی واجبی قیمت ادا کرنے سے قاصر ہے

اس موقع پر سابقہ وزیر سدرشن ریڈی کانگریس پارٹی نظام آباد اربن انچارج طاہر بن ہمدان اور ضلعی صدر مانالا موہن ریڈی پی سی سی سکریٹری گنگادھر اقلیتی قائد جاوید اکرام آرمور حلقہ اسمبلی انچارج اے بی سرنیواس چنا، بابا خان ،بابا بھائی، شیخ ببلو، عثمان الدین، عمران جابری، پاشاہ، وینکٹیش، اور دیگر موجود تھے